رضا کا جشن پیدائش مناتے ہیں رضا والے
رضا سے اپنی الفت یوں جتاتے ہیں رضا والے
چراغ خاندان حضرت برکات مارہرہ
تمہی ہو چشم مارہرہ تمہیں صدق وصفا والے
ہے دس شوال عید اھلسنت ساری دنیا میں
مناتے ہیں خوشی ہرسو سبھی عشق و وفا والے
میں قرباں اے بریلی تیری رفعت تیری عظمت پر
کہ ہیں جلوہ فگن تجھ میں بڑے فضل و عُلا والے
در احمد رضا سے جو بھی وابستہ ہیں اے شاھد
وہی ہیں غوث و خواجہ کے وہی ہیں مصطفی والے

Leave a Reply

Your email address will not be published.