Meri zindagi ka tujh se ye nizam chal raha hai in urdu.

Meri zindagi ka tujh se ye nizam chal raha hai in urdu.

 

میری زندگی کا تجھ سے یہ نظام چل رہا ہے
تیرا آستاں سلامت میرا کام چل رہا ہے

نہیں عرش و فرش پر ہی تیری عظمتوں کے چرچے
تہے خاک بھی لحد میں تیرا نام چل رہا ہے

وہ تیر ی عطا کے تیور وہ ہجوم گرد کوثر
کہیںی شور میکشا ہے کہیںی جام چل رہا ہے

کسی وقت یا محمدﷺ کی سدا کو میں نہ بھولا
دم نزع بھی زباں پر یہ کلام چل رہا ہے ہے

وہ برابری کا تونے دیا درس آدمی کو
کہ غلام ناقہ پر تو امام چل رہا ہے

مجھے اس قدر جہاں میں نہ قبول عام ملتا
تیرے نام کے سہارے میرا نام چل رہا ہے

تیری مہر کیا لگی ہے کہ کوئی ہنر نہ ہوتے
میری شاعری کا سکّا سرے عام چل رہا ہے

تیرا امّتی بس اتنی ہی تمیز کاش کر لے
وہ ہلال کھا رہا ہے کہ حرام چل رہا ہے

کڑی دھوپ کے سفر میں نہیں کچھ نصیر کو غم
تیرے سایائے کرم میں یہ غلام چل رہا ہے ہے

میری زندگی کا تجھ سے یہ نظام چل رہا ہے
تیرا آستاں سلامت میرا کام چل رہا ہے

Leave a Comment