کرتے نہیں ہیں وہ کبھی اہلِ عطا کا رُخ

کرتے نہیں ہیں وہ کبھی اہلِ عطا کا رُخ

بحضورِ سیّد المُرسَلین، صلّی اللّٰهُ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلّم
کرتے نہیں ہیں وہ کبھی اہلِ عطا کا رُخ
عیدِ نظر ہو جن کے لئے مصطفٰیؐ کا رُخ
رکھیں نگاہ میں وہ ذرا کربلا کا رُخ
جو لوگ دیکھتے ہیں ہمیشہ ہوا کا رُخ
دو دائرے ہیں خطِ مستقیم کے
کعبے کی سمت اور شہِؐ اِنّما کا رُخ
پیش نگاہِ خلق ہے اللّٰــہ کی رضا
اللّٰــہ دیکھتا ہے نبیؐ کی رضا کا رُخ
ہیں سرنگوں ادب سے فراعینِ وقت بھی
کتنا ہے پُر جلال رسولِؐ خدا کا رُخ
تھا خواب میں بھی ساتھ ہجومِ تجلّیات
دیکھا نہ جا سکا شہِؐ بدرُ الدُّجٰی کا رُخ
اُڑنے لگے جو خاکِ بدن میری بعدِ مرگ
شہرِ نبیؐ کی سمت ہو یا ربّ ہوا کا رُخ
انساں، یزیدیت سے نبرد آزما رہے
اِک یہ بھی ہے موَدّتِ آلِ عباؑ کا رُخ
تحویلِ قبلہ ہو گئی فوراً اُسی طرف
دیکھا خدا نے جس طرف اُن کی رِضا کا رُخ
سمجھو کہ اُس کا نجمِ مقدّر چمک اُٹھا
ہو جاۓ اُنؐ کے در کی طرف جس گدا کا رُخ
چشمِ صحابہؓ وقفِ جمالِ نبیؐ رہی
دیکھا پلٹ کے بھی نہ کسی مہ لقا کا رُخ
مَیں مانگتا ہوں اُن کے وسیلے سے اے نصیرؔ
اُن کی طرف ہے اِس لئے دستِ دُعا کا رُخ

ئیں کوئی اوقات او گنہار دی

ئیں کوئی اوقات او گنہار دی ئیں کوئی اوقات او گنہار دی جیہوں جئی وی ہاں مَیں ہاں سرکارﷺ دی کیوں پِھراں مَیں منگتیاں توں منگدی مَیں تے منگتی ہاں خُدا دے یارﷺ دی منگتیاں وچ ہے کھڑا جبریل وی شان ویکھو سوہنےﷺ دے دربار وی لہراں بہراں ہو گئیاں گھر وچ میرے جد وی … Read more

کرمﷺ کے آشیانے کی کیا بات ھے

کرمﷺ کے آشیانے کی کیا بات ھے کرمﷺ کے آشیانے کی کیا بات ھے آپﷺ کے آستانے کی کیا بات ھے فاطمہ و علی اور حسن و حسین پنچتنﷺ کے گھرانے کی کیا بات ہے کتنے نانے بھی ہیں اور نواسے بھی ہیں ابن حیدر کے ناناﷺ کی کیا بات ہے ایک گھر جو ملے … Read more

مجھ پہ بھی چشمِ کرم اے مِرے آقا! کرنا

مجھ پہ بھی چشمِ کرم اے مِرے آقا! کرنا مجھ پہ بھی چشمِ کرم اے مِرے آقا! کرنا حق تو میرا بھی ہے رحمت کا تقاضہ کرنا میں کہ ذرہ ہُوں مجھے وسعتِ صحرا دےدے کہ ترے بس میں ہے قطرے کو بھی دریا کرنا میں ہوں بےکس ، تیرا شیوہ ہے سہارا دینا میں … Read more

Dua Ganjul Arsh in Arabic Text

Dua Ganjul Arsh in Arabic Text بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيم لاٰ إِلٰهَ إِلاَّ اللّٰهُ سُبْحٰانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ. لاٰ إِلٰهَ إِلاَّ اللّٰهُ سُبْحٰانَ الْعَزِيزِ الْجَبّٰارِ. لاٰ إِلٰهَ إِلاَّ اللّٰهُ سُبْحٰانَ الرَّؤُفِ الرَّحِيمِ. لاٰ إِلٰهَ إِلاَّ اللّٰهُ سُبْحٰانَ الْغَفُورِ الرَّحِيمِ. لاٰ إِلٰهَ إِلاَّ اللّٰهُ سُبْحٰانَ الْكَرِيـمِ الْحَكِيمِ. لاٰ إِلٰهَ إِلاَّ اللّٰهُ سُبْحٰانَ الْقَوِّيِّ الْوَفِيِّ. لاٰ إِلٰهَ إِلاَّ … Read more