یَااَوَّلُ پڑھنے کے فوائد

یَااَوَّلُ پڑھنے کے فوائد

الاول اللہ کے صفاتی ناموں میں سے ایک ہےالاول کے معنی ہیں ’’پہلا‘‘سب سے پہلے۔!!
جو ہر چیز کے وجود میں آنے سے پہلے بھی موجود تھا ہر چیز سے اول۔ ہر چیز پر غالب ہر چیز کے بعد والا۔
اللہ تبارک وتعالیٰ نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا:’’تو ہی اول ہے، تجھ سے پہلے کچھ نہیں تھا۔ تو ہی آخر ہے تیرے بعد کچھ نہیں۔ !!
تو ظاہر ہے تجھ سے بلند تر کوئی چیز نہیں، تو باطن ہے تجھ سے قریب تر کوئی چیز نہیں۔‘‘
اللہ تعالی کے اس نام الاول کے فوائد وبرکات یہ ہیں
(1)جس شخص کی اولاد نرینہ یعنی بیٹا نہ ہو وہ چالیس دن تک چالیس مرتبہ روزانہ یَااَوَّلُ پڑھے ،ان شاء اللہ اسکی مرادپوری ہوگی۔ !
(2) جو شخص سفر کی حالت میں ہووہ جمعہ کے دن ایک ہزار مرتبہ یَااَوَّلُ پڑھے ان شاء اللہ اس کا سفر بغیر کسی تکلیف کے مکمل ہوگا
(3)جوشخص جمعۃ المبارک کی چالیس راتیں ہرشب کو عشاء کی نماز کے بعد ایک ہزار مرتبہ یَااَوَّلُپڑھے گا ،ان شاء اللہ اس کی تمام حاجت پوری ہوں گی۔!!
(4) جوشخص ہر روز انہ گیارہ بار یَااَوَّلُ پڑھے گاتو اللہ کی تمام مخلوق ان شاء اللہ اس پر مہربان ہوگی
(5)جوشخص روزانہ سو باریَااَوَّلُ پڑھے گاان شاء اللہ اس کی بیوی اس سے محبت کریگی اور اس کا گھرالفت ومحبت کا مرکز بن جائیگا۔!!

Leave a Comment