کرمﷺ کے آشیانے کی کیا بات ھے

کرمﷺ کے آشیانے کی کیا بات ھے
آپﷺ کے آستانے کی کیا بات ھے
فاطمہ و علی اور حسن و حسین
پنچتنﷺ کے گھرانے کی کیا بات ہے
کتنے نانے بھی ہیں اور نواسے بھی ہیں
ابن حیدر کے ناناﷺ کی کیا بات ہے
ایک گھر جو ملے شہر سرکارﷺ میں
پھر تو ایسے ٹھکانے کی کیا بات ہے
پھول میں مسکرائٹ ہے اپنی جگہے
آپﷺ کے مسکرانے کی کیا بات ہے
تک کے بولے نکیرین حاکم مجھے
مصطفیﷺ کے دیوانے کی کیا بات ہے
صلی اللہ علیہ والہ وسلم

Leave a Reply

Your email address will not be published.