Thu. Jan 13th, 2022

تو ﷺ شاہِ خوباں تو ﷺ جانِ جاناں

تو ﷺ شاہِ خوباں تو ﷺ جانِ جاناں
ہے چہرہ اُمّ الکتاب تیرا ﷺ
نہ بن سکی ہے نہ بن سکے گا
مثال تیری ﷺ جواب تیراﷺ
تو ﷺ سب سے اوّل تو ﷺ سب سے آخر
مِلا ہے حُسنِ دوام تجھ ﷺ کو
ہے عمر لاکھوں برس کی تیری ﷺ
مگر ہے تازہ شباب تیراﷺ
خُدا کی غیرت نے ڈال رکھے
ہیں تجھ ﷺ پے ستر ہزار پردے
جہاں میں بن جاتے طُور لاکھوں
گر اک بھی اُٹھتا حجاب تیرا ﷺ
ہو مشکِ عنبر یا بوئے جنّت
نظر میں اسکی ہے بےحقیقت
مِلا ہے اسکو، مَلا ہے جس نے
پسینہ رشک و گلاب تیرا
میں تیرے حسن و بیاں کے صدقے
میں تیری میٹھی زباں کے صدقے
با رنگِ خوشبو دلوں پہ اترا
ہے کتنا دلکش خطاب تیرا
ہے تو بھی صائم عجیب انسان
کہ روزِ محشر سے ہے ہراساں
ارے توُ جن کی ہے نعت پڑھتا
وہی ____ تو لیں گے حساب تیرا

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *